کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے ریزرویشن پر آر ایس ایس کے ایک
رہنما کے بیان کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس آغاز سے ہی
آئین اور ریزرویشن کی پالیسی کی مخالفت کرتا رہا ہے۔مسٹر دگ وجے سنگھ نے کل یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران
کہاکہ "میں ریزرویشن کے
سلسلے میں اور ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر
کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کرنے کے آر ایس ایس کے ایک بڑے لیڈر کے بیان
کی سخت تنقید کرتا ہوں"۔واضح رہے کہ جے پور ادبی میلے میں جمعہ کو آر ایس ایس کی تشہیری ڈویژن کے
سربراہ منموہن وید نے کہا تھا کہ ریزرویشن کو ہمیشہ کے لئے جاری نہیں رکھا
جانا چاہئے۔